SWYPE CONNECTکی سروس کی شرائط
یہ آپ ("آپ" یا "لائسنس یافتہ فرد") اورNUANCEکمیونیکیشنز انکارپوریٹڈ کے درمیان اس کے لیے اور/ یا اس کے الحاق یافتہ ادارے NUANCEکمیونیکشنز آئرلینڈ لمیٹڈ (NUANCE) کی جانب سے ایک قانونی معاہدہ ہے۔ براہ کرم درج ذیل شرائط کو بغور پڑھیں۔
آپ کو SWYPE CONNECTکی سروس (SWYPE CONNECT)، کا استعمال کرنے کے واسطے، بشمول لیکن بلا تحدید SWYPE CONNECTکی جانب سے کوئی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ، نصب اور استعمال کرنے کے واسطے، SWYPE CONNECTکی سروس کی شرائط (اقرارنامہ) سے اتفاق رائے کرنا ضروری ہے۔ "قبول کریں" بٹن پر کلک کرکے، آپ اس اقرارنامے کی شرائط کا پابند رہنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ SWYPE CONNECTکا استعمال یا SWYPE CONNECTکی جانب سے کسی سافٹ ویئر کی ڈاؤن لوڈ، تنصیب، یا استعمال کسی بھی طریقے سے نہیں کرسکتے ہیں الّا الا یہ کہ آپ نے سروس کی ان شرائط کو قبول کرلیا ہو۔
SWYPE CONNECTایک سروس ہے جو Nuanceکی جانب سے فراہم کی جاتی ہے تاکہ Nuanceآپ کو اس آلے سے بعض خدمات فراہم کرنے کا اہل ہوجائے جس پر Swype Platformنصب کیا ہوا ہے۔ Swype Connectکا استعمال کرتے ہوئے، Nuanceکو متعدد لائسنس ڈیٹا اور یوزیج ڈیٹا فراہم کرنے کی آپ کی منظوری زیر غور رکھتے ہوئے، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے، Nuanceآپ کے آلے پر نصب شدہ Swype Platformسافٹ ویئر کیلئے اپ ڈیٹس، اپ گریڈز، اضافی زبانیں، یا ایڈ آنز ("سافٹ ویئر") دستیاب کراسکتا ہے۔ Swype Connectکا آپ کا استعمال درج ذیل عمومی شرائط و ضوابط کے تابع ہے اور یہ آپ کو، ذیل میں مذکور کے مطابق، سافٹ ویئر اور اس کے ہمراہ آنے والی کوئی دستاویزی شہادت، جو Swype Connectکے تحت Nuanceکے ذریعہ فراہم کرائی جاسکتی ہے، ڈاؤن لوڈ، نصب اور استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
1. لائسنس کی منظوری۔ Nuanceاور اس کے سپلائرز آپ کے ذاتی استعمال کیلئے ایک واحد آلے پر سافٹ ویئر کو نصب اور استعمال کرنے کیلئے آپ کے واسطے ایک غیر جامع، ناقابل منتقلی، ناقابل ضمنی لائسنس، قابل تنسیخ محدود لائسنس، صرف شئے کے کوڈ کی شکل میں، منظور کرتے ہیں۔ آپ سافٹ ویئر کو صرف اسی صورت میں نصب اور استعمال کرسکتے ہیں جب آپ کے پاس موزوں طریقے سے لائسنس یافتہ Swype Platformسافٹ ویئر کا موجودہ ورژن ہو اور اس کو اپ ڈیٹ، یا اپ گریڈ کیا گیا ہو۔ آپ Swype Connectکی معرفت خود کیلئے دستیاب کرائی گئی کوئی اضافی زبان یا ایڈ آن کلی طور پر Swype Platformسافٹ ویئر کے ساتھ ہی نصب اور استعمال کرسکتے ہیں۔
2. پابندیاں ۔ آپ نہیں کرسکتے ہیں (سوائے اس کے کہ قانونی طور پر اجازت ملی ہو): (a) خود اپنے ذاتی استعمال کے ماسواء سافٹ ویئر کا استعمال؛ (b) کلی یا جزوی طور پر، سافٹ ویئر کی نقل، دوبارہ تیاری، تقسیم، اور کسی اور انداز میں اس کی نقل بنانے کا کام؛ (c) کلی یا جزوی طور پر، سافٹ ویئر کو تقسیم کرنے، پٹے پر دینے، اس کا لائسنس، ضمنی لائسنس دینے، تقسیم، تفویض، منتقل کرنے یا بصورت دیگر اس میں درج کسی حقوق کو منظور کرنے کا کام؛ (d) سافٹ ویئر میں ترمیم، اس کی ترسیل، اس کا ترجمہ کرنا یا اس سے ماخوذ کاموں کی تخلیق؛ (e) کسی بھی وسیلے سے سافٹ ویئر کو غیر مرتب، منفصل کرنے، اس میں متضاد انجینئرنگ کرنے کا کام، یا بصورت اسے اخذ کرنے، اس کی دوبارہ تیاری، کسی ماخذی کوڈ کی نشاندہی یا دریافت، مخفی خیالات، یا الگورتھمز کی کوشش؛ (f) سافٹ ویئر سے کسی مالکانہ اطلاعات، لیبلز یا نشانات کو ہٹانے کا کام؛ یا (g) تیسرے فریقوں کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے پروڈکٹس سے موازنہ کرنے یا انہیں سامنے رکھ کر امتیاز کرنے کے مقاصد کیلئے سافٹ ویئر کا استعمال۔
3. مالکانہ حقوق
3.1. سافٹ ویئر ۔ Nuanceاور اس کے لائسنس دہندگان سافٹ ویئر کے سبھی حقوق، استحقاق، اور مفاد، بشمول، لیکن بلا تحدید، سبھی پیٹنٹ، حق اشاعت، تجارتی راز، تجارتی نشان اوران کے ساتھ وابستہ دیگر املاک دانش کے حقوق کے مالک ہیں، اور اس طرح کے حقوق کا سارا استحقاق کلی طورپر Nuanceاور/یا اس کے لائسنس دہندگان کے پاس ہی رہے گا۔ سافٹ ویئر کو بلا اجازت کاپی کرنے یا مذکورہ بالا پابندیوں کی تعمیل نہ کرپانے کے نتیجے میں یہ اقرارنامہ اور اس کے تحت منظور کردہ سارے لائسنس خود بخود معطل ہوجائیں گے اور اس کی خلاف ورزی کیلئے Nuanceاور اس کے الحاق یافتگان کو سبھی قانونی اور واجبی تدابیر فراہم کریں گے۔
3.2. تیسرے فریق کا سافٹ ویئر ۔ سافٹ ویئر میں تیسرے فریق کا سافٹ ویئر شامل ہوسکتا ہے جو اطلاعات اور/یا اضافی شرائط و ضوابط کا متقاضی ہوتا ہے۔ اس طرح کے تیسرے فریق کے سافٹ ویئر کی اطلاعات اور/یا اضافی شرائط و ضوابط swype.com/attributions کے پتے پر موجود ہیں اور انہیں اس اقرارنامے کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس میں اس کا حوالہ دے کر اسے ضم کردیا گیا ہے۔ اس اقرارنامے کو قبول کرکے، اپ اس میں بیان کردہ اضافی شرائط و ضوابط کو بھی، اگر کوئی ہو تو، قبول کر رہے ہیں۔
3.3. لائسنسنگ اینڈ یوزیج کا ڈیٹا
(a) لائسنسنگ ڈیٹا ۔ سافٹ ویئر کے آپ کے استعمال کے حصے کے طور پر، Nuanceاور اس کے الحاق یافتگان سافٹ ویئر کے آپ کے لائسنس کو جواز دینے، نیز اس کے پروڈکٹس اور خدمات کو فروغ دینے، تیار کرنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے بھی ذیل میں مذکور کے مطابق لائسنسنگ ڈیٹا کو اکٹھا اور استعمال کرتے ہیں۔ اس اقرارنامے کی شرائط و ضوابط کو قبول کرنے میں، آپ اس بات کو تسلیم، منظور اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ Nuanceسافٹ ویئر کے آپ کے استعمال کے حصے کے طور پر لائسنسنگ ڈیٹا اکٹھا اور استعمال کرسکتا ہے، اور اس طرح کا لائسنسنگ ڈیٹا صرف Nuanceیا Nuanceکی ہدایت کے تحت کام کر رہے تیسرے فریقوں کے ذریعہ، رازداری کے اقرارناموں کے مطابق، سافٹ ویئر کے آپ کے لائسنس کو جواز دینے، نیز Swype Connect، سافٹ ویئر، اور دیگر پروڈکٹس اور خدمات کو فروغ دینے، تیار کرنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ "لائسنسنگ ڈیٹا" کا مطلب ہے سافٹ ویئر اور آپ کے آلے کے بارے میں معلومات، جیسے: آلے کا برانڈ، ماڈل نمبر، ڈسپلے، آلے کا ID، IPایڈریس، اور اس سے ملتا جلتا ڈیٹا۔
(b) یوزیج ڈیٹا ۔ اس کے علاوہ، سافٹ ویئر کے آپ کے استعمال کے حصے کے طورپر، Nuanceاور اس کے الحاق یافتگان اس کے پروڈکٹس اور خدمات کو فروغ دینے، تیار کرنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے بھی ذیل میں مذکور کے مطابق یوزیج ڈیٹا کو اکٹھا اور استعمال کرتے ہیں۔ آپ سافٹ ویئر کو فعال کرکے Nuanceاور اس کے الحاق یافتگان کو یوزیج ڈیٹا اکٹھا اور استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ سافٹ ویئر میں موجود ترتیبات کی معرفت کسی بھی وقت Nuanceکو یوزیج ڈیٹا اکٹھا کرنے سے روک سکتے ہیں، اور اس مقام پر Nuanceآپ سے یوزیج ڈیٹا اکٹھا کرنا بند کردے گا۔ اس اقرارنامے کی شرائط و ضوابط کو قبول کرنے میں، آپ اس بات کو تسلیم، منظور اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ Nuanceاور اس کے الحاق یافتگان سافٹ ویئر کے آپ کے استعمال کے حصے کے طور پر یوزیج ڈیٹا اکٹھا اور استعمال کرسکتے ہیں، اور اس طرح کا یوزیج ڈیٹا صرف Nuanceیا Nuanceکی ہدایت کے تحت کام کر رہے تیسرے فریقوں کے ذریعہ، رازداری کے اقرارناموں کے مطابق، Swype Connect، سافٹ ویئر، اور دیگر پروڈکٹس اور خدمات کو فروغ دینے، تیار کرنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ Nuanceکسی بھی مقصد کیلئے کسی یوزیج ڈیٹا میں موجود معلوماتی عوامل کو استعمال نہیں کرے گا سوائے اس کے جو اوپر ذکر کیا گیا۔ یوزیج ڈیٹا کو غیر ذاتی معلومات خیال کیا جاتا ہے؛ چونکہ اس طرح کا ڈیٹا ایک ایسی شکل میں ہوتا ہے جو کسی خاص فرد کے ساتھ براہ راست وابستگی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ "یوزیج ڈیٹا" کا مطلب ہے سافٹ ویئر اور سافٹ ویئر کے آپ کے طریقۂ استعمال کے بارے میں معلومات۔ مثلا: ترتیبات کی تبدیلیاں، آلے کا مقام، زبان کا انتخاب، حروف کا تعاقب کرنے کے پاتھ، ضرب لگائے گئے یا سوائپ کردہ حروف کی کل تعداد، متنی اندراج کی رفتار، اور اس سے ملتا جلتا ڈیٹا۔
(c) آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اس اقرارنامے کی آپ کی قبولیت سے، آپ یہاں مذکور کے مطابق لائسنس ڈیٹا اور یوزیج ڈیٹا اکٹھا اور استعمال کرنے، بشمول Nuance، اس کے الحاق یافتگان اور دیگر مجاز تیسرے فریقوں کے ذریعہ ذخیرہ اندوزی، کارروائی اور استعمال کیلئے دونوں ہی کو ریاستہائے متحدہ اور/یا دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کی اپنی منظوری دیتے ہیں۔
(d) آپ کا فراہم کردہ کوئی بھی یا سبھی لائسنس ڈیٹا اور یوزیج ڈیٹا بدستور خفیہ رہے گا اور قانونی یا انضباطی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے، اگر ایسا مطالبہ کیا جائے تو، جیسے عدالتی فرمان کے تحت یا کسی سرکاری ادارے کے سامنے اگر از روئے قانون اس کا مطالبہ کیا جائے یا اس کی اجازت ملی ہو، یا Nuanceکے ذریعہ کسی اور ادارے کی فروخت، انضمام یا حصول قبضہ کی صورت میں، Nuanceکے ذریعہ اس کا افشاء کیا جاسکتا ہے۔ لائسنس ڈیٹا اور یوزیج ڈیٹا Nuanceکی قابل اطلاق رازداری کی پالیسی کے ساتھ مشروط ہیں۔ مزید معلومات کیلئے Nuanceکی رازداری کی پالیسی اس پتے پر دیکھیں: http://www.nuance.com/company/company-overview/company-policies/privacy-policies/index.htm.
4. وارنٹیز سے اعلان دستبرداری ۔ آپ اس بات کو تسلیم اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ NUANCEاور اس کے الحاق یافتگان SWYPE CONNECTاور سافٹ ویئر "جوں کا توں" سبھی نقائص کے ساتھ، اور کسی بھی قسم کی وارنٹیز کے بغیر فراہم کرتے ہیں۔ نتیجتا، آپ اپنے ڈیٹا یا سسٹم کو خسارے یا نقصان سے بچانے کیلئے لازمی سبھی احتیاطی تدابیر اورتحفظات اختیار کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ قابل اطلاق قانون کے ذریعہ مجاز زیادہ سے زیادہ حد تک، NUANCEاور اس کے الحاق یافتگان خاص طور پرکسی بھی بدیہی یا مضمر وارنٹیز، بشمول لیکن بلا تحدید منفعت پذیری، کسی خاص مقصد کیلئے درستگی، یا عدم سرقہ کی وارنٹیز سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔
5. جوابدہی کی تحدید ۔ قابل اطلاق قانون کے ذریعہ مجاز زیادہ سے زیادہ حد تک، کسی بھی صورت میں NUANCEاور اس کے الحاق یافتگان، افسران، ڈائرکٹرز، اور ملازمین، یا اس کے لائسنس دہندگان کسی بلاواسطہ، بالواسطہ، اتفاقی، نتائجی، یا استثنائی نقصانات، بشمول لیکن بلا تحدید خسارہ یا منافع کو ہونے والے نقصان، ڈیٹا سے محرومی، استعمال سے محرومی، کاروباری مداخلت، یا تلافی کی لاگت کیلئے، جو SWYPE CONNECTیا سافٹ ویئر کے استعمال کی وجہ سے پیدا شدہ ہو، چاہے جو بھی وجہ ہو، جوابدہی کے کسی بھی کلیے کے تحت جواب دہ نہیں ہوں گے، چاہے اس کے بارے میں بتایا گیا ہو یا اس طرح کے نقصانات کے امکان کے بارے میں پیشگی طور پر واقف کرایا گیا ہو۔
6. میعاد اور معطلی ۔ یہ اقرارنامہ اس اقرارنامے میں مذکور شرائط و ضوابط کو آپ کے قبول کرنے پر شروع ہوتا ہے اور معطل ہونے پر اس کی میعاد ختم ہوجاتی ہے۔ آپ کی جانب سے اس معاہدے کی کسی بھی شرائط اور ضوابط کی خلاف ورزی ہونے کی صورت یہ معاہدہ خود بخود معطل ہوجائے گا۔ معطل ہونے پر، آپ سافٹ ویئر کا استعمال فوری طور پر روک دیں گے، اور اس کی ساری کاپیاں ضائع کردیں گے اور Swype Connectکا استعمال ختم کردیں گے۔
7. برآمداتی تعمیل ۔ آپ اس امر کی نمائندگی کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ (i) آپ ایسے ملک میں واقع نہیں ہیں جو امریکی حکومت کے امبارگو کے ساتھ مشروط ہے، یا جسے امریکی حکومت نے "دہشت گرد کی اعانت کرنے والا" ملک کے بطور نامزد کیا ہے؛ اور (ii) آپ ممنوعہ یا پابند فریقوں کی امریکی حکومت کی کسی فہرست میں مندرج نہیں ہیں۔
8. امریکی حکومت اور صارفین ۔ یہ سافٹ ویئر ایک "تجارتی آئٹم" ہے، جیسا کہ اس اصطلاح کی وضاحت 48 C.F.R. 2.101میں کی گئ ہے، جو "تجارتی کمپیوٹر سافٹ ویئر" اور تجارتی کمپیوٹر سافٹ ویئر کی دستاویزی شہادت" پر مشتمل ہے کیونکہ اس طرح کی اصطلاحات 48 C.F.R. 12.212میں استعمال کی گئی ہیں۔ 48 C.F.R. 12.212اور 48 C.F.R. 227.7202-1 سے لے کر 227.7202-4 تک، امریکی حکومت کے سبھی منتہائے صارفین سافٹ ویئر کو صرف اس میں بیان کردہ حقوق کے ساتھ ہی حاصل کرتے ہیں۔
9. تجارتی نشانات۔ Swype Connectیا سافٹ ویئر میں موجود یا اس کے ذریعہ مستعمل تیسرے فریق کے تجارتی نشانات، تجارتی نام، پروڈکٹ کے نام اور لوگو، ("تجارتی نشانات") ان کے متعلقہ مالکان کے تجارتی نشانات یا رجسٹرڈ تجارتی نشانات ہیں، اور اس طرح کے تجارتی نشان کا استعمال تجارتی نشان کے مالک کے فائدے کو یقینی بنائے گا۔ اس طرح کے تجارتی نشانات کا استعمال باہمی طور پر قابل عمل حالت کو بتانے کے ارادے سے ہے اور اس سے لازم نہیں آتا ہے: (i) اس طرح کی کمپنی کے ساتھ Nuanceکے ذریعہ کوئی الحاق، یا (ii)Nuanceاور اس کے پروڈکٹس یا خدمات کی اس طرح کی کمپنی کی تائید یا منظوری۔
10. نافذ العمل قانون
اس معاہدہ کی نگرانی اور اس کی تشریح اس ملک کے قانون کی موافقت میں کی جانی چاہیے جو آپ کا اصل مقام/ ملک ہے جسے نیچے بیان کیا گیا ہے، جو قانونی اصولوں کے انتخاب کو ملحوظ رکھے بغیر، اور بین الاقوامی پیمانے پر سامانوں کی فروخت سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کو چھوڑ کر ہوگا۔ فریقین بلاشرط اور ناقابل تنسیخ طور پر اپنے مرکزی مقام/ ملک کے محل وقوع پرذیل میں درج عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار اور مقام اور طریق کار سے متعلق قابل اطلاق سروس کے تابع ہوں گے۔
آپ کا مرکزی مقام/ ملک کا جائے وقوع - ریاستہائے متحدہ، کینیڈا، میکسیکو، مرکزی امریکہ، اور جنوبی امریکہ، تائیوان اور کوریا
نافذ العمل قانون۔ - دولت مشترکہ برائے میساچوسیٹس، ریاستہائے متحدہ امریکہ
عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار اور مقامات - میساچوسیٹس میں واقع وفاقی یا میساچوسیٹس کی صوبائی عدالتیں
آپ کا مرکزی مقام/ ملک کا جائے وقوع - آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ
نافذ العمل قانون۔ - نیو ساؤتھ ویلس، آسٹریلیا
عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار اور مقامات - نیوساؤتھ ویلس میں واقع نیوساؤتھ ویلس کی آسٹریلیا کی عدالتیں
آپ کا مرکزی مقام/ ملک کا جائے وقوع - بھارت اور سنگاپور
نافذ العمل قانون۔ - سنگاپور
عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار اور مقامات - سنگاپور میں واقع سنگاپور کی عدالتیں
آپ کا مرکزی مقام/ ملک کا جائے وقوع - چین اور ہانگ کانگ
نافذ العمل قانون۔ - ہانگ کانگ کا خصوصی انتظامی خطہ
عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار اور مقامات - ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطہ میں واقع ہانگ کانگ کی عدالتیں
آپ کا مرکزی مقام/ ملک کا جائے وقوع - یوروپی اقتصادی خطہ(EEA)، یوروپ، مشرق وسطی یا افریقہ، یا روس
نافذ العمل قانون۔ - آئرلینڈ
عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار اور مقامات - ڈبلن، آئرلینڈ
آپ کا مرکزی مقام/ ملک کا جائے وقوع - باقی دنیا
نافذ العمل قانون۔ - **دولت مشترکہ میساچوسیٹس، ریاستہائے متحدہ امریکہ، تاوقتیکہ آپ کے ملک میں ناقابل نفاذ ہو اور ایسے معاملے میں: اگر مذکورہ بالا میں سے کوئی قانون ناقابل نفاذ ہو تو اس کا اطلاق ہوگا (جو فہرست میں سب سے اوپر اور اولیت کا حامل ہو)، جس کے نہ ہونے پر آپ کے مقامی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔
عدالتوں کے خصوصی حلقہ اختیار اور مقامات - **میساچوسیٹس میں واقع وفاقی اور میساچوسیٹس کی صوبائی عدالتیں
تاہم اس معاہدے کے برخلاف اگر چیز ہو تو کوئی بھی فریق اس معاہدے کے تحت اس ملک میں ابتدائی اور عارضی حل تلاش کرسکتا ہے جہاں فریقین میں سے کوئی بھی موجود ہو۔
11. شرائط میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ آپ اس بات کو تسلیم اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ Nuanceآپ کو یا آپ کے آلے پر معقول اطلاع فراہم کرکے وقتا فوقتا اس اقرارنامے کی شرائط و ضوابط میں تبدیل کرسکتا ہے۔ اگر آپ اس اقرارنامے میں اس طرح کی تبدیلیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو، آپ کا واحد حل یہ ہے کہ Swype Connectتک، بشمول لیکن بلا تحدید سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ اور نصب کرنے تک آپ کی رسائی ختم کردی جائے۔
12. عمومی قانونی شرائط ۔ آپ Nuanceکی پیشگی تحریری منظوری کے بغیر اس اقرارنامے کے تحت کوئی بھی حقوق یا جوابدہی تفویض یا بصورت دیگر منتقل نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ اقرارنامہ Nuanceاور آپ کے بیچ پورا اقرارنامہ ہے، اور یہ Swype Connectاور سافٹ ویئر کے سلسلے میں کسی دیگر مواصلتوں یا تشہیر کی جگہ پر نافذ العمل ہے۔ اگر اس اقرارنامے کا کوئی بھی التزام ناموزوں یا ناقابل عمل ہوجاتا ہے تو، نا موزونیت یا ناقابل عمل ہونے کی حالت کا تدارک کرنے کیلئے لازمی حد تک کلی طور پر اس پر نظرثانی کی جائے گی، اور اس اقرارنامے کا باقی حصہ بدستور نافذ اور مؤثر رہے گا۔ اس اقرارنامے کے کسی حق یا التزام کو بروئے کار لانے یا نافذ کرنے میں Nuanceکی ناکامی سے اس طرح کے حق یا التزام سے دستکشی لازم نہیں آئے گی۔ اس اقرارنامہ کے سیکشنز 2, 3, 4, 5, 6, 8, 9, 10 اور 12 اس اقرارنامے کی میعاد ختم ہونے اور اس کی معطلی کے بعد ہی جاری رہیں گے۔